آج خیبرپختونخواہ اسمبلی تحلیل کر دیں گے: وزیراعلیٰ محمود خان

4

پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ آج خیبر پختونخوا اسمبلی کو تحلیل کردیں گے اور بطور وزیر اعلیٰ آج آخری خطاب کر رہا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق اپنے خطاب میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کا کہنا تھا کہ آج ہم کے پی اسمبلی کو تحلیل کردیں گے اور آئندہ ہم اپنی کارکردگی کی بنیاد پر پورے ملک میں دو تہائی اکثریت لیں گے۔
انہوں نے پوری کابینہ اور اراکین گورننگ باڈی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہار جیت الیکشن کا حصہ ہوتا ہے، ہمیں مل کر ملک و قوم کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنا چاہئے۔ 
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے پشاور سربند دہشت گردی کے واقعے کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ پولیس نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں، ہم دہشت گردی کا مقابلہ کرتے ہوئے اس کے خاتمے کیلئے کوشاں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ مسخرہ ہے اور ماڈل ٹاؤن کا قاتل ہے، کے پی ہاتھ سے نکلا تو یہ پنجاب اور سندھ میں بھی نہیں رہ پائیں گے، مرکز نے غیر آئینی طور پر ضم اضلاع کے بارے میں اعلامیہ جاری کیا۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ جب خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کیلئے سمری بھیجوں گا تو سب کو بتاؤں گا، عمران خان مزید مشاورت نہیں کریں گے، میں ان کا ادنی ورکر ہوں جب اشارہ ہو گا اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری بھیج دوں گا۔

تبصرے بند ہیں.