پنجاب اسمبلی تحلیل کا نوٹیفکیشن آج شام جاری ہونے کا امکان

13

لاہور: گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کی جانب سے اسمبلی تحلیل کا نوٹیفکیشن آج شام جاری ہونے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کی تحلیل کا نوٹیفکیشن جاری ہونے پر موجودہ وزیراعلیٰ ہی نگران کے آنے تک کام جاری رکھیں گے۔
دوسری جانب عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب نے اسمبلی تحلیل کی سمری پر ابھی تک دستخط نہیں کئے جبکہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب دستخط کریں یا نہ کریں اسمبلی ٹوٹ چکی ہے۔
واضح رہے کہ حکومت پنجاب کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ نے کہا تھا کہ رات 10 بجے کے بعد پنجاب اسمبلی آئینی طور پر تحلیل ہو جائے گی۔

تبصرے بند ہیں.