جنوری سے 15اپریل تک کا وقت ملکی سیاست کےحوالے سے انتہائی اہم ہے شیخ رشید 15

6

اسلام آباد :سابق وزیر داخلہ  شیخ رشید  نے  پندرہ جنوری سے پندرہ اپریل تک کا وقت اہم قرار دےدیا۔

 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے   پیغام میں شیخ شید کا کہنا تھا کہ سو روز میں انتخابی شیڈول آئےگا ،پنجاب کے بعد خیبرپختونکوا اسمبلی  تحلیل ہوگی ،پھر سندھ  اسمبلی سے ممبر واپس اور قومی  اسمبلی سے استعفے منظور کرائیں گے۔

 

 

شیخ شید نے لکھا کہ  بلدیاتی شعبدہ بازی کام نہیں آئےگی ،جتنی دیر کریں گے اپنی سیاست ڈھیر کریں گے ، انہوں نے کہا معاشی ، ملکی ،  اقتصادی  اور قومی سلامتی سب خطرے میں پڑ گئے ہیں۔

 

شیخ رشید نے لکھا کہ ملک میں اہم سیاست شروع ہوگئی ہے ،اب الیکشن ناگزیر ہیں ،سیاسی بکرے کی ماں کب تک  الیکشن سے بھاگے گی ۔

 

شیخ رشید نے مزید لکھا کہ  اب نواز شریف کو واپس بلائیں اور اس کا بھی سیاسی کام تمام کرائیں ،پی ڈی ایم الیکشن سے فراری ہے تو پھر وہ ملک میں کیا چاہتی ہے۔

تبصرے بند ہیں.