اسلام آباد: وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ نوازشریف سے یہ بات طے ہوئی کہ اگلے ہفتے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوگا جس میں تمام سیاسی فیصلے کئے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پہلے مریم نواز شریف وطن واپس آئیں گے اور جب ملک میں عام انتخابات کی مہم کا آغاز ہو گا تو اس کی قیادت کیلئے سابق وزیراعظم نواز شریف بھی وطن لوٹ آئیں گے۔
احسن اقبال نے کہا کہ انتخابات کے معاملے میں ایک آئینی بحران پیدا ہو سکتا ہے کیونکہ عمران خان کی حکومت نے یہ خود فیصلہ کیا تھا کہ آئندہ انتخابات نئی مردم شماری کے تحت ہوں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اب الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے یہ فیصلہ کرنا ہے کہ جب نئی مردم شماری کا عمل جاری ہو تو اس وقت پوری اسمبلی اور عام انتخابات پرانی مردم شماری کے تحت ہوسکتے ہیں یا نہیں؟
تبصرے بند ہیں.