قاسم علی شاہ کا عملی سیاست میں آنے کا فیصلہ، عمران خان سے ٹکٹ دینے کی درخواست

45

لاہور: معروف سماجی شخصیت، موٹیویشنل سپیکر قاسم علی شاہ نے عملی سیاست میں آنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان سے ٹکٹ کی درخواست کر دی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق قاسم علی شاہ نے زمان پارک لاہور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم سے ملاقات کی اور اس دوران ان سے ٹکٹ دینے کی درخواست کی۔ 
قاسم علی شاہ نے عمران خان سے سوال کیا کہ کیا میرے جیسے استاد اور مصنف کو سیاست میں آنا چاہئے جس پر ان کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی آپ کو ٹکٹ دینے کیلئے تیار ہے اور آپ کو ضرور ٹکٹ دیا جائے گا۔ 
سابق وزیراعظم نے کہا کہ میری پارٹی 26سال سے ایمان داراورمحب وطن لوگ ڈھونڈرہی ہے لیکن بدقسمتی سے جو ایماندار ہوتاہے وہ نڈر نہیں ہوتا، قاسم علی شاہ جیسے لوگوں کی سیاست میں اشد ضرورت ہے۔ 
چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جب معاشرے میں ظلم ہورہا ہو تو خود غرض اور بزدل کے علاوہ ہر شخص اس ظلم کے خلاف اٹھ کھڑا ہوتا ہے۔ 

تبصرے بند ہیں.