چیف سلیکٹر ،ہیڈ اور باؤلنگ کوچ کی چھٹی ، بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ 

106

 

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ کی نئی مینجمنٹ کمیٹی بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹانے پر غور کر رہی ہے ۔ انہیں ٹیسٹ اور ون ڈے کی کپتانی سے ہٹا کر صرف ٹی ٹوئنٹی کا کپتان رکھا جائے گا۔

 

نجی ٹی وی کے مطابق  پی سی بی نئی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی تینوں فارمیٹس کے علیحدہ علیحدہ کپتان کے آئیڈیا پر کام کر رہے ہیں۔ سرفرازاحمد ٹیسٹ، بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی اور شان مسعود  کوون ڈے میں ذمہ داری  دیے جانے کا امکان ہے۔

 

دوسری طرف  پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتا ق اور بولنگ کوچ شان ٹیٹ آج نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے انٹر نیشنل کے بعد ذمے داریوں سے فارغ ہوجائیں گے۔ چیف سلیکٹر شاہد خان آفریدی اور ان کی عبوری سلیکشن کمیٹی بھی ختم ہوجائے گی ۔ پی سی بی نئی تقرریاں طویل المعیاد بنیادوں پر کرنا چا ہتا ہے۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی تینوں فارمیٹس کے کپتان کے آئیڈیا پر کام کررہے ہیں تاہم اس بارے میں حتمی فیصلہ نئے ہیڈ کوچ اور نئی سلیکشن کمیٹی کی تقرری اور ان کی مشاورت سے کیا جائے گا۔

 

 

تبصرے بند ہیں.