افغان عبوری حکومت کا خواتین کی تعلیم کا مسئلہ حل کرنے کا عندیہ

23

کابل: افغان عبوری حکومت نے خواتین کی تعلیم کا مسئلہ حل کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس اور افغانستان بارے اس کے اعلامیہ کا خیر مقدم کیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق امارت اسلامیہ افغانستان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس کے حوالے سے دئیے گئے بیان میں کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس اور افغانستان کے بارے میں اس کے اعلامیہ کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ 
ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو افغانوں کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھنا چاہئے اور افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے جبکہ خواتین کی تعلیم کے حوالے سے تنظیم کی تشویش سمجھ میں آتی ہے اور امارت اسلامیہ اس مسئلے کے حل کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔
ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے بیان میں کہا کہ امارت اسلامیہ چاہتی ہے تمام بین الاقوامی تنظیمیں، خاص طور پر او آئی سی، امارت اسلامیہ اور افغان عوام کے ساتھ قریبی تعاون رکھے۔ 

تبصرے بند ہیں.