پنجاب اسمبلی تحلیل کا معاملہ، عمران خان او ر وزیراعلیٰ پنجاب میں ملاقات جاری

12

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی زمان پارک لاہور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ملاقات جاری ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پرویز الٰہی زمان پارک میں عمران خان سے ملاقات کیلئے پہنچے، ایم این اے حسین الٰہی اور راسخ الٰہی بھی ملاقات میں شریک ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں عمران خان اور پرویز الٰہی کا پنجاب اسمبلی توڑنے کے روڈ میپ پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔ 
واضح رہے کہ اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس میں پارٹی کی مرکزی قیادت نے پنجاب اسمبلی فوری تحلیل کرنے کی رائے دی ہے تاہم اس کا حتمی فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب اور عمران خان کے درمیان جاری ملاقات کے بعد کیا جائے گا۔ 
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت نے اسمبلی فوری تحلیل کرنے کا کہا، اجلاس میں شریک رہنماؤں کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے اعتماد کا ووٹ لے لیا، اب اسمبلی کی تحلیل میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔

تبصرے بند ہیں.