پی ٹی آئی کا پنجاب اسمبلی فوری تحلیل کرنے کا فیصلہ

12

لاہور : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے فوری طور پر پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس ضمن میں جلد ہی وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی عمران خان سے ملاقات کریں گے۔ 
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں مرکزی قیادت نے اسمبلی فوری تحلیل کرنے کی رائے دیدی۔ 
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت نے اسمبلی فوری تحلیل کرنے کا کہا، اجلاس میں شریک رہنماؤں کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے اعتماد کا ووٹ لے لیا، اب اسمبلی کی تحلیل میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اجلاس کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب کی عمران خان سے ملاقات ہو گی اور اسمبلی کی تحلیل کا حتمی فیصلہ بھی اس ملاقات کے بعد ہی کیا جائے گا، ملاقات کے بعد اسمبلی کی تحلیل کیلئے سمری بھجوائے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ (ق) لیگ کے ارکان، اسمبلی توڑنے کے حق میں نہیں ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اسمبلی نہ توڑنے کے وعدے پر ہی پرویز الٰہی کو اعتماد کاووٹ دیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.