رکن اسمبلی کی گرفتاری کیلئے سپیکر کی اجازت کا قانون لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

4

لاہور: رکن اسمبلی کی گرفتاری کیلئے سپیکرکی اجازت کا قانون لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق ایڈووکیٹ ردا نور نے لاہور ہائیکورٹ میں رکن اسمبلی کی گرفتاری کیلئے سپیکر کی اجازت کا قانون چیلنج کیا ہے۔
درخواست میں وزارت قانون، سپیکر قومی اسمبلی اور وزارت پارلیمانی امورکو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ قومی اسمبلی نے 20 اکتوبر 2022 کو رول 103 میں ترمیم کی جو غیر اسلامی، غیرجمہوری اور غیر آئینی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ کسی رکن اسمبلی کی گرفتاری کے اختیار پر قدغن قانون کی حکمرانی کے خلاف ہے، یہ قانون آرٹیکل 25 کے بھی خلاف ہے لہٰذا عدالت سے استدعا ہے کہ اس قانون کو کالعدم قرار دیا جائے۔ 

تبصرے بند ہیں.