چیف جسٹس نے ڈیم فنڈ کے آڈٹ کی اجازت دے دی 

2

 

اسلام آباد: چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس عمر عطا بندیال نے ڈیم فنڈ کے آڈٹ کی اجازت دے دی ہے۔ چیف جسٹس نے آڈیٹر جنرل کو کہا کہ ڈیم فنڈ کی تمام رقم کو چیک کریں کہ کوئی بے ضابطگی تو نہیں ہوئی؟

 

نور عالم خان کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کااجلاس ہوا ۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے پی اے سی کو بریفنگ دیتے بتایا کہ میری دیامر بھاشا ڈیم فنڈ سے متعلق چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات ہوئی ہے ۔ چیف جسٹس نے ڈیم فنڈ میں اکٹھی ہونے والی رقم کی آڈٹ کی اجازت دی ہے۔

 

آڈیٹر جنرل کا کہنا ہے کہ فنڈ سے رقم اسوقت خرچ کی جائے گی جب پاور ہائوس بننا شروع ہوں گے ۔ چیف جسٹس نے بتایا ہے کہ فنڈ میں 16 ارب 30 کروڑ روپے جمع ہوئے ہیں ۔ تاحال ڈیم فنڈ میں سے ایک بھی روپیہ خرچ نہیں کیا گیا ۔ چیف جسٹس کے مطابق اسٹیٹ بینک کی ہدایت پر اس رقم سے سرمایہ کاری کی گئی ہے ۔

 

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ہم سب ٹرسٹی ہیں اور یہ رقم لوگوں کی امانت ہے ۔ یہ بات انتہائی خوش آئند ہے کہ آج بھی ڈیم فنڈ میں پیسے آرہے ہیں ۔ بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں ان کو دے دیں جو چلا سکیں ۔ آڈیٹر جنرل ڈیم فنڈ کی تمام رقم کو چیک کریں کہ کوئی بے ضابطگی تو نہیں ہوئی ؟

تبصرے بند ہیں.