صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے بی آر ٹی پشاور کے نئے ایکسپریس روٹ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا

9

پشاور: (عبدالقیوم آفریدی) صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ، ملک شاہ محمد خان نے بی آر ٹی پشاور کے نئے ایکسپریس روٹ شاہ عالم پل سے مال آف حیات آباد تک کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ۔

 

صوبائی وزیر ملک شاہ محمد خان وزیر نے کہا کہ بی آر ٹی پشاور اور پورے خیبر پختونخوا کے عوام کیلئے موجودہ صوبائی حکومت کا اہم منصوبہ ہے ۔ بی آر ٹی پشاور پر روزانہ سفر کرنے والوں کی تعداد 3 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے ۔

 

انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی کی بہترین سفری سہولیات کی وجہ سے عالمی ایوارڈ سے نوازہ گیا ، موجودہ صوبائی حکومت عوام کو دوسری سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ سفری سہولت کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی پشاور میں پانچ نیے فیڈر روٹس کے ساتھ 62 نئی بسیں شامل کی جا رہی ہیں ۔

 

اس موقع پر ٹرانس پشاور کی ترجمان صدف کامل کا کہنا تھا کہ اس روٹ میں 11 سٹاپس ہیں اور جن میں شاہ عالم پل ، سیوان ، بخشو پل ، لنڈے سڑک ، شہید تحسین چوک ، چارسدہ اڈہ ، باچاخان چوک ، خیبر بازار ، صدر بازار ، یونیورسٹی آف پشاور اور مال آف حیات آباد شامل ہیں ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس روٹ سے یونیورسٹی آف پشاور جانے والے طلبہ اور طالبات کو وقت کی بچت کی وجہ سے خصوصی فائدہ ہو گا ۔

 

 

تبصرے بند ہیں.