ایف آئی اے کوہاٹ سرکل کی ہنڈی حوالہ کے خلاف کارروائی، 3 ملزمان گرفتار

28

پشاور: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کوہاٹ سرکل نے ہنڈی حوالہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لئے ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کوہاٹ سرکل نے ہنڈی حوالے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان گرفتار کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 15 لاکھ 30 ہزار روپے نقدی اور ہنڈی حوالہ سے متعلق رسیدیں برآمد کیں۔ 
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان کے موبائل فونز کو قبضے میں لے کر فرانزک کیلئے بھیجوا دئیے گئے ہیں جبکہ ملزمان کے خلاف فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے جا چکے ہیں۔ 

تبصرے بند ہیں.