وزیراعظم شہباز شریف یو اے ای کا 2 روزہ دورہ کریں گے

127

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف وزیر اعظم 12 سے 13 جنوری تک متحدہ عراب امارات (یو اے ای) کا 2 روزہ دورہ کریں گے۔ 
تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ وزیراعظم کا یو اے ای کا تیسرا دورہ ہو گا جبکہ ان کے ہمراہ کابینہ کے اہم ارکان سمیت اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہو گا۔ 
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف دورے کے دوران متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید سے ملاقات کریں گے جس میں دونوں برادر ممالک کے درمیان اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو آگے بڑھانے پر بات چیت ہو گی۔ 
ترجمان کے مطابق متحدہ عرب امارات تقریباً 1.7 ملین پاکستانیوں کا گھر ہے، وزیراعظم شہباز شریف یو اے ای میں پاکستانی افرادی قوت کیلئے مواقع پیدا کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے گی اور دونوں رہنما باہمی دلچسپی کے متعدد علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ 
وزیر اعظم متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے وزیر اعظم اور نائب صدر اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم سے ملاقات کرنے کے علاوہ اماراتی تاجروں اور سرمایہ کاروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ 

تبصرے بند ہیں.