پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی نے بابر اعظم کو فیصلے کرنے کے فل اختیارات دے دیے

17

لاہور: قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے فیصلے کرنے کے فل اختیارات دے دیے ۔

 

نجم سیٹھی نے بابر اعظم کو پیغام بھجوایا ہے کہ آپ جس کھلاڑی کو چاہتے ہیں پلئینگ الیون میں شامل کریں آپکو مکمل اختیار ہے ۔ آپ جس کھلاڑی کو چاہتے ہیں کہ وہ پلئینگ الیون میں شامل نہیں ہوسکتا اسکو ڈراپ کرنے کا اختیار بھی آپکے پاس ہے ۔ آپ جو فیصلہ کرینگے ہم سب اسکو من و عن قبول کرینگے ۔

 

پیغام میں نجم سیٹھی کو کہا گیا ہے کہ آپ کے فیصلوں میں کوئی بھی عمل دخل نہیں کرے گا ۔ آپ دنیا کے بہترین کھلاڑی ہیں ہماری خوش قسمتی ہے آپ ہمارے کپتان ہیں ۔ گزشتہ دنوں بابر اعظم نے اسکواڈ اور شان مسعود کو نائب کپتان بنانے سے متعلق لاعلمی اور ناراضگی کا اظہار کیا تھا ۔

 

 

تبصرے بند ہیں.