سیلاب متاثرین کی بحالی اور تعمیر نو کیلئے کوشاں ہیں، کانفرنس توقعات سے بڑھ کر کامیاب ہوئی، بلاول

19

جنیوا: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم نے سیلاب متاثرین کے لئے جینوا میں کامیاب کانفرنس کے دوران نو ارب ڈالرز سے زائد جمع کئے ۔

 

موسمیاتی کانفرنس سے متعلق ویڈیو پیغام میں بلاول نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی اور تعمیر نو کے لیے کوشاں ہیں ، جلد بحالی اور تعمیر نو کا عمل شروع ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونے پر اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری سمیت تمام عالمی برادری کے شکرگزار ہیں ۔ بلاول نے مزید کہا ہم چین ، امریکا ، فرانس سمیت تمام ڈونرز کے شکر گزار ہیں ۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ کانفرنس توقعات سے بڑھ کر کامیاب ہوئی ، نو ارب ڈالرز سے زائد کے اعلانات ہمارے ہدف سے بھی زیادہ ہیں ۔ ورلڈ بینک اور اسلامی ترقیاتی بینک سمیت دیگر عالمی اداروں کے شکر گزار ہیں ۔

 

 

تبصرے بند ہیں.