آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی سے ڈیفالٹ کا خطرہ ٹل جائے گا: مفتاح اسماعیل

13

لاہور: سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام کی بحالی سے ڈیفالٹ ہونے کا خطرہ ٹل جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آئی ایم ایف کا موجودہ پروگرام مکمل ہونے کے بعد ایک اور آئی ایم ایف پروگرام میں جانا ہو گا۔ 
اس موقع پر انہوں نے جنیوا کانفرنس سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کیلئے امید سے زیادہ امداد کا اعلان ہوا ہے جس کے باعث آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں بھی آسانی ہو گی۔ 
واضح رہے کہ جنیوا کانفرنس میں سیلاب سے متاثرہ پاکستانی علاقوں میں تعمیر نو اور بحالی کیلئے 10 ارب ڈالر سے زائد امداد کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ پاکستان کو بحالی کے پہلے مرحلے میں 8 ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔ 
عالمی بینک اور اسلامی ترقیاتی بینک کی جانب سے اپکستان کو سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے 6 ارب ڈالر سے زائد فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ 
اسلامی ترقیاتی بینک آئندہ تین سالوں میں 4 ارب 20 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا جبکہ عالمی بینک پاکستان کو 2 ارب ڈالر دے گا، اس کے علاوہ امریکہ، چین اور دیگر ممالک نے بھی پاکستان کی امداد کا وعدہ کیا ہے۔ 

تبصرے بند ہیں.