کراچی : پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کا آغاز کچھ دیر بعد ہوگا۔
بابر اعظم اور ولیمسن الیون کے درمیان ٹاس پاکستانی وقت کے مطابق 2 بجے جبکہ میچ ڈھائی بجے شروع ہوگا۔ گزشتہ روز دونوں ٹیموں نے آخری تیاریوں کے طور پر پریکٹس کی جبکہ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی بھی کی گئی۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میزبان اور مہمان کھلاڑیوں نے بھرپور ٹریننگ کی۔ بیٹنگ، باؤلنگ، فیلڈنگ اور فزیکل ایکسرسائزز کے سیشن ہوئے ۔ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی میں دونوں ٹیموں کے کپتانوں بابر اعظم اور کین ولیمسن نے شرکت کی۔
امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ قومی ٹیم میں ایک سے دو کھلاڑی ون ڈے میں اپنا انٹرنیشنل ڈیبیو کریں گے ۔ طیب طاہر اور اسامہ میر کو چانس دیا جاسکتا ہے جبکہ حارث رؤف اور فخر زمان کی بھی ایکشن میں واپسی متوقع ہے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز میں تین ون ڈے انٹرنیشنل 9 ، 11 اور 13 جنوری کو کھیلے جائیں گے۔
تبصرے بند ہیں.