کراچی میں بلدیاتی انتخابات رکوانے کیلئے ایم کیو ایم کی درخواست مسترد 

10

 

کراچی : الیکشن کمیشن نے کراچی اور حیدر آباد میں بلدیاتی انتخابات رکوانے کے لیے ایم کیو ایم پاکستان کی درخواست مسترد کردی ہے۔

 

الیکشن کمیشن نے قرار دیا ہے کہ کراچی اور حیدر آباد میں بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو ہی ہوں گے اس حوالے سے جماعت اسلامی کی درخواست منظور کی جاتی ہے۔

 

ایم کیو ایم پاکستان نے حلقہ بندیاں غیرقانونی ہونے پر الیکشن کمیشن سے رجوع کیا تھا کہ بلدیاتی انتخابات ملتوی کیے جائیں اور جب تک نئی حلقہ بندیاں نہ ہوجائیں انتخابات نہ کرائے جائیں۔

تبصرے بند ہیں.