فیصل واوڈا کی خالی نشست پر پیپلز پارٹی کے علاوہ کسی نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے

5

کراچی: فیصل واوڈا کے استعفے سے خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر انتخاب کیلئے پیپلز پارٹی (پی پی) کے 3 امیدواروں کے علاوہ کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔
تفصیلات کے مطابق فیصل واوڈا کے استعفے سے خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر 25 جنوری کو انتخاب ہونا ہے اور آج کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آخری دن تھا۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹ کی خالی ہونے والی نشست پر انتخاب کیلئے پیپلز پارٹی کے 3 امیدواروں کے علاوہ کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔
پیپلز پارٹی کی جانب سے نثارکھوڑو نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں جبکہ عاجز دھامرا اور سرفراز راجپر نے بطورکَورننگ امیدوار کاغذات جمع کرائے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.