وزیراعلیٰ پنجاب آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر متعلقہ افسران پر برہم

10

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر سیکرٹری اور ڈائریکٹر محکمہ خوراک پنجاب پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر سیکرٹری فوڈ اور ڈائریکٹر فوڈ کی سرزنش کی اور ساتھ ہی انہیں آٹے کی فراہمی کو فوری معمول پر لانے کی ہدایت بھی کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے متعلقہ محکموں کے افسران سے پوچھا کہ عوام آٹے کی بڑھتی قیمتوں سے پریشان دکھائی دے رہی ہے، آپ دفتروں میں بیٹھے کیا کارکردگی دکھا رہے ہیں؟ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ نے متعلقہ افسران سے کہا کہ ہم نے لوگوں سے گڈگورننس کا وعدہ کر رکھا ہے، گندم کوٹہ اور امدادی قیمت بھی بڑھائی پھر بھی یہ حال کیوں ہے؟ 
انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ صوبے بھر میں فوری طور پر آٹے کی قیمتوں کو کنٹرول کیا جائے اور ناجائز منافع خوری کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔

تبصرے بند ہیں.