پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست واپس لے لی 

40

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے اور عدالتی حکم عدولی سے متعلق چیف الیکشن کمشنر کے خلاف دائر توہین عدالت درخواست واپس لے لی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق رجسٹرار آفس نے آئینی ادارے کے سربراہ کے خلاف توہین عدالت سے متعلق اعتراضات اٹھایا تھا جس پر پی ٹی آئی نے توہین عدالت کی یہ درخواست ہی واپس لے لی ہے۔ 
واضح رہے کہ عدالتی حکم پر 31 دسمبر کو الیکشن نا کرانے پر چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی تھی، جسٹس ارباب محمد طاہر نے اسلام آباد بلدیاتی انتخابات 31 دسمبر کو کرانے کا حکم دیا تھا۔ 

تبصرے بند ہیں.