فن گداگری میں موجودہ حکومت کا کوئی ثانی نہیں ،شیخ رشید

13

اسلام آباد :سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ حکومت غلامی کا کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہوگئی، فن گداگری میں حکومت کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا۔

 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید نے لکھا کہ پاکستان کی سیاست میں 100 دن اہم ہیں، غریب ایڑیاں رگڑ رہا ہے، 77 وزراء موج میلہ کر رہے ہیں، اپنے  ڈالر پاکستان  لانے  کی بجائے یہ ڈار کو لے آئے۔

 

 

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اسمبلیاں تحلیل ہوتی ہیں یا باہر آتے ہیں فیصلہ عمران خان کا ہوگا، الیکشن ہر قیمت پر ہوں گے۔

تبصرے بند ہیں.