نیب ترامیم کے خلاف عمران خان کی درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کر لی گئی

26

اسلام آباد :سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کے خلاف عمران خان کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر لی گئی ہے۔

 

 چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 10 جنوری کو درخواست پر  سماعت کرے گا،  بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منصور علی شاہ شامل ہیں ،آئندہ سماعت پر وفاقی حکومت کے وکیل مخدوم علی خان دلائل کا آغاز کریں گے۔ 

 

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ  کے رجسٹرار آفس نے نیب ترامیم کیس کے تمام فریقین کو نوٹسز جاری کردیے ہیں، نیب ترامیم کیس میں عمران خان کے وکیل خواجہ حارث دلائل مکمل کرچکے ہیں ۔

تبصرے بند ہیں.