برائلر گوشت 600 روپے فی کلو تک پہنچ گیا

4

اسلام آباد: جڑواں شہروں میں مرغی کی قیمت میں مسلسل اضافہ کے باعث برائلر گوشت 600 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے اور قیمت میں مزید اضافے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں مرغی کے گوشت کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 600 روپے کلو تک پہنچ گئی جس کے باعث سماجی تنظیموں کی جانب سے سوشل میڈیا پر مرغی بائیکاٹ مہم شروع کر دی گئی ہے۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے نواحی علاقوں میں مرغی کا گوشت 620 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ زندہ مرغی اسلام آباد میں 390 روپے اور نواحی علاقوں میں 400 روپے کلو تک فروخت کی جارہی ہے۔
پولٹری ایسوسی ایشن راولپنڈی کا کہنا ہے کہ مرغی کی فیڈ کا خام مال انتہائی مہنگا ہوگیا فیڈ خام مال کے کنٹینر ریلیز نا کرائے گئے تو مرغی قیمت میں مزید اضافہ ہوگا۔

تبصرے بند ہیں.