وزیراعظم کی شمسی توانائی سے متعلق منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت

7

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف شمسی توانائی کے منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ملک اور قوم کے پیسے کی بچت کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔ 
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت توانائی بچت اقدامات پر عملدرآمد سے متعلق اجلاس ہوا جس میں انہوں نے سولر پینل بنانے کیلئے پالیسی کو ترجیحی بنیادوں پر حتمی شکل دینے کی ہدایت کی۔ 
ان کا کہنا تھا کہ سرکاری عمارتوں میں ہزار میگاواٹ منصوبے کو آئندہ موسم گرما سے پہلے میں مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ 10 ہزار میگاواٹ شمسی توانائی منصوبوں پر عملدرآمد میں تعطل قبول نہیں کیا جائے گا۔ 
وزیراعظم نے توانائی بچت اقدامات سے متعلق ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ الیکٹرانک موٹرسائیکلوں کی پیداوار یقینی بنانے کے اقدامات پر بھی عملدرآمد کیا جائے۔ 
ان کا کہنا تھا کہ توانائی کی بچت قومی فریضہ ہے اور ہمیں ہر صورت اس پر عملدرآمد یقینی بنانا ہے، حکومت ملک و قوم کے پیسے کی بچت کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔

تبصرے بند ہیں.