شاہین شاہ آفریدی بنگلہ دیش پریمیر لیگ میں شرکت کیلئے ڈھاکہ جائیں گے

55

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز نوجوان فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی بنگلادیش پریمیر لیگ( بی پی ایل) میں شرکت کیلئے ڈھاکہ جائیں گے۔ 
تفصیلات کے مطابق گھٹنے کی انجری سے نجات حاصل کرنے والے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی فٹنس کی بحالی کیلئے بنگلہ دیش پریمیر لیگ (بی پی ایل) کے میچز کھیلیں گے۔ 
 ذرائع کا کہنا ہے وہ بی پی ایل میں صرف 2 میچز کھیلنے کیلئے ڈھاکہ جائیں گے جس کے فوری بعد وطن واپس آ کر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن میں شرکت کریں گے۔ 
بی پی ایل 6 جنوری سے ڈھاکہ میں شروع ہو گی اور ذرائع کے مطابق پاکستانی کھلاڑیوں کو لیگ کے مختصر میچز کھیلنے کیلئے این او سی دیا جائے گا اور انہیں ہدایت دی جائے گی کہ وہ ملکی لیگ کھیلنے پاکستان آئیں۔

تبصرے بند ہیں.