گورنر کا خط غیر قانونی، اعتماد کا ووٹ لینے کی کوئی ضرورت نہیں: وزیراعلیٰ پنجاب

46

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب چوہد ری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ اعتماد کے ووٹ سے متعلق گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کے خط کو تسلیم نہیں کرتے اور اعتماد کا ووٹ لینے کا مطلب گورنر کے خط کو تسلیم کرنا ہو گا۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) لیڈرشپ کو ذمہ دارانہ بیانات دینے چاہئیں۔ 
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے اعتماد کا ووٹ لینے کا غیر قانونی حکم دیا اور ہم اسے نہیں مانتے اور مجھے اعتماد کا ووٹ لینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، پی ٹی آئی لیڈرشپ کو چاہئے کہ غیر ذمہ دارانہ بیانات نہ دے۔ 
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہم نے کہا تھا وزیر آباد میں پی ٹی آئی والے افسران خود لگا لیں، پی ٹی آئی لیڈرشپ کوذمہ دارانہ بیانات دینے چاہئیں، 25 تاریخ کو اپنا حال یاد رکھیں، آپ کی زبانیں باہر نکلی ہوئی تھیں اور جان کے لالے پڑے ہوئے تھے، اللہ کا شکر کریں اور کم از کم اپنے لیڈر کی بات کو فالو کریں۔ 
وزیرآباد میں عمران خان پر حملے کے ملزم کی لیک ویڈیو کے معاملے کی انکوائری کر رہے ہیں، آئی جی ادھر موجود نہیں، شہبازشریف نے آئی جی کو امریکہ بھیج دیا ہے۔ 
چوہدری پرویز الٰہی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے ویژن کی بنیاد پر آگے بڑھ رہے ہیں، قائداعظم کے بعد عمران خان ایماندار لیڈر ملا ہے اور ان جیسا لیڈر پورے پاکستان میں نہیں، گورنر پنجاب چاہتے ہیں کہ ہم غیر قانونی حکم مانیں، یہ نہیں ہو سکتا۔ 

تبصرے بند ہیں.