پاک، چین وزرائے اعظم کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

74

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا چینی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس دوران دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف اور چینی ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں کہا گیا کہ 2022ءکے دوران پاک، چین تعلقات نئی بلندیوں پر پہنچے۔ 
ذرائع کے مطابق پاک، چین وزرائے اعظم نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا عزم کیا جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے یقین دہانی کروائی کہ چینی سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ فراہم کریں گے۔ 

تبصرے بند ہیں.