ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کی عبوری ضمانت میں اکتیس جنوری تک توسیع کردی گئی

37

اسلام آباد :ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کی عبوری ضمانت میں اکتیس جنوری تک توسیع کردی گئی ۔

 

ممنوعہ فنڈنگ کیس کی درخواست پر بینکنگ کورٹ کی جج رخشندہ شاہین نے محفوظ فیصلہ سُنا دیا، فیصلے کے مطابق  اسلام آباد کی بینکنگ کورٹ نے عمران خان سے زمان پارک میں تفتیش کی استدعا مسترد کردی ،چیئرمین تحریک انصاف کو ہرصورت شامل تفتیش ہونے کاحکم د یا گیا ہے ۔

 

عدالت  نے حکم  دیا ہے کے عمران خان ہر حال میں تفتیشی افسر کے روبرو پیش ہونگے ،جبکہ عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی ،
عدالت  نے  وکیل سے معاونت طلب کرتے ہوئے کہا کہ  آئندہ سماعت پر عمران خان پیش نہ ہوئے تو عدالت کیوں نہ عبوری ضمانت کا فیصلہ واپس لے ۔

تبصرے بند ہیں.