مریم صفدر سرجری کیلئے جنیوا روانہ ہو گئیں

35

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم صفدر اپنی سرجری کیلئے آج لندن سے جنیوا کیلئے روانہ ہو گئی ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف بھی ان کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ مریم صفدر چیف آرگنائزر کے طور پر اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کیلئے جنوری کے تیسرے ہفتے میں پاکستان واپس آئیں گی۔

تبصرے بند ہیں.