ہم نے کبھی نہیں کہا 9 جنوری کو اعتماد کا ووٹ لیں گے: سپیکر پنجاب اسمبلی

71

لاہور: سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے کہا ہے کہ ہم نے کسی جگہ بھی نہیں کہا کہ ہم 9 جنوری کو اعتماد کا ووٹ لیں گے ، ہمارا کسی قسم کا کوئی مک مکا نہیں چل رہا ، ہم اعتماد کا ووٹ ایک دن پہلے یا ایک دن بعد میں بھی لے سکتے ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق نیو نیوز کے پروگرام ’بولو فرید رئیس کے ساتھ‘ میں اظہار خیال کرتے ہوئے سپیکرپنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ عوام کو کہنا چاہتا ہوں اعتماد کے ووٹ میں ہمارے نمبر پورے ہیں اور 9جنوری کو ہم روٹین کے مطابق چلیں گے، یہ ہم نے کسی جگہ بھی نہیں کہا کہ ہم 9 جنوری کو اعتماد کا ووٹ لیں گے ۔ 
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں کسی قسم کا ڈر نہیں ہے اور ہمارا کسی قسم کا کوئی مک مکا نہیں چل رہا، ہم اعتماد کا ووٹ ایک دن پہلے یا ایک دن بعد میں بھی لے سکتے ہیں، چیئرمین عمران خان بات کررہے ہیں تو میں اس کو مسترد نہیں کر سکتا، کراچی بھی عمران خان کے ساتھ کھڑا ہو گا اور وہاں بھی ہماری جیت ہو گی۔ آنے والی حکومت سے اکنامی سنبھلے گی نہیں، پی ٹی آئی، پی ایم ایل کیو اگلا الیکشن اکٹھے ہی لڑیں گے۔ 
سبطین خان نے کہا کہ میاں نوازشریف پاکستان آئیں پی ٹی آئی انہیں نہیں روکے گی جبکہ مومنہ وحید سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ ان کے خلاف ریفرنس ہی جائے گا، مومنہ وحید کا کورونا ٹیسٹ پوزیٹو آیا ہے، اس لئے ووٹ نہیں دیں گی لیکن ہم ان کے کورونا کا کچھ انتظام کر لیں گے۔ 

تبصرے بند ہیں.