ن لیگ کی ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں سے ملاقات سے معذرت

20

کراچی: پاکستان مسلم لیگ ن کے وفد نے آج ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں سے ملاقات سے معذرت کر لی ہے۔

 

اس حوالے سے مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر ایاز صادق ایم کیو ایم رہنماؤں سے رابطے میں ہیں اور وزیراعظم بھی ایم کیو ایم کی صورتحال سے آگاہ ہیں ۔

 

لیگی رہنما نے کہا کہ ایم کیو ایم والے دوست ہیں ان کے ساتھ پھر کسی وقت ملیں گے ، ایم کیو ایم اور پییلزپارٹی اتحادی جماعتیں ہیں ، مسلم لیگ ن مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کر رہی ہے ۔

 

واضح رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کو حلقہ بندیوں کے خلاف احتجاج کے حوالے سے آج مسلم لیگ ن کو دعوت دینا تھی ۔

 

 

 

تبصرے بند ہیں.