فیس بک کے چیٹ فیچر میں بڑی تبدیلی

5

کیلیفورنیا: سماجی رابطوں کی معروف  ایپ  فیس بک انتظامیہ کی جانب  سے  چیٹ فیچر  میں بڑی تبدیلی  کرنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔

 

فیس بک ایپ میں پہلے اندر پیغام رسانی کا فیچر موجود تھا  تاہم  2014 میں فیس بک کی جانب سے ایپ سے جڑا یہ فیچر ختم کرکے مسینجر کی ایک علیحدہ ایپ متعارف کرائی گئی تھی ۔لیکن اب دوبارہ چیٹ فیچر کو فیس بک کے اندر ہی شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

ٹیکنالوجی ایکسپرٹ میٹ نیوارا نے جیف ہِگنز کی جانب سے شیئر کیے جانے والے اسکرین شاٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے اپنے  تبصر ے میں لکھا ہے کہ 2014 میں ختم کردیا جانے والا چیٹ فیچر فیس بک اپنی ایپ میں واپس لارہا ہے۔

 

 

اسکرین شاٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فیس بک ایپ کی اسکرین کی داہنی جانب ایک دائرہ بنا ہوا ہے اور اس کے ساتھ لکھا ہے ’چیٹ دیکھنے کے لیےدائیں جانب سوائپ کریں‘۔

 

اس فیچر تک فی الحال مخصوص صارفین  کو رسائی حاصل ہے  لیکن جلد ہی اسے تمام صارفین کے لیے جاری کر دیا جائے گا ۔

 

تبصرے بند ہیں.