اسلام آباددھماکےکی تحقیقات میں اہم پیشرفت ،خودکش حملہ آور کی شناخت ہوگئی

17

اسلام آباد: وفاقی دارلحکومت میں دھماکہ کرنے والے خودکش حملہ آور کی شناخت ہوگئی۔
ذرائع  کے مطابق اسلام آباد کے علاقے  آئی ٹین میں  خود کش دھماکہ کرنے والے کا نام ثاقب الدین، عمر بائیس سال اور   کرم ایجنسی کا رہائشی تھا ،  موبائل سم حملہ آور  کے اپنے نام پررجسٹرڈ تھی۔

 

پولیس ذرائع کا   کہنا ہے کہ خود کش حملہ آور  22 دسمبر کو ضلع کرم سے صوابی روانہ ہوا ، حملہ آور رات صوابی میں گزارکر  وقوعہ کی صبح اسلام آباد پہنچا ، خودکش حملہ آور نے  10 سے 12 کلوگرام باردو سے بھری جیکٹ پہن رکھی تھی۔

 

ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آور کو راولپنڈی کے ایک رہائشی شخص کی جانب سے مدد فراہم کی گئی تھی۔

تبصرے بند ہیں.