امتحانات میں بیٹھنے کیلئے 70 فیصد حاضری کو لازمی قرار دیدیا گیا

56

کراچی: محکمہ کالجز نے کالج طلبا و طالبات کے امتحانات میں بیٹھنے کیلئے 70 فیصد حاضری کو لازمی قرار دیدیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق محکمہ کالجز کی جانب سے جاری حکم نامہ میں طلبا وطالبات کو پابند کیا گیا ہے کہ ان کی کالج حاضری 70 فیصد ہو، ایسا نہ ہونے کی صورت میں انہیں امتحانات میں بیٹھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
ذرائع کے مطابق سیکرٹری کالجز کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ 70 فیصد حاضری کا اطلاق صوبے کے تمام سرکاری کالجز پر ہو گا اور اس سے کم حاضری والوں کو امتحانات میں نہیں بیٹھنے دیا جائے گا۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ کالجز نے اساتذہ اور پرنسپلز کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ طلبا کی حاضری کے حوالے سے اقدامات کریں اور طالب علموں کو پابند بھی کریں۔

تبصرے بند ہیں.