ملک کی اقتصادی و معاشی صورتحال پر پی ٹی آئی آج وائٹ پیپر جاری کرئے گی

13

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ملک کی اقتصادی و معاشی صورتحال پر آج وائٹ پیپر جاری کرے گی۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اس سلسلہ میں ہونے والی تقریب کا دعوت نامہ جاری کر دیا گیا  ہے ، دعوت نامے کے مطابق تقریب کا آغازصبح 11 ہوگا اور   شام 5:30 بجے تک جاری رہے گی ، تقریب کا انعقاد 2 سیشنز میں کیا جائے گا، پہلے سیشن کی صدارت مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر کریں گے۔

سابق وزیر خزانہ شوکت ترین، سیکرٹری جنرل اسد عمر اور جنرل سیکرٹری سینٹرل پنجاب حماد اظہر معاشی تباہی پر وائٹ پیپر جاری کریں گے، تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر توانائی کے موضوع پر، جمشید اقبال چیمہ زراعت کے موضوع پر  اظہار خیال کریں گے، خیبر پختونخواہ کے وزیر خزانہ تیمور جھگڑا بھی تقریب سے خطاب کریں گے۔

دوسرے سیشن میں ڈاکٹر سلمان شاہ اور ڈاکٹر راشد امجد معاشی صورتحال پر روشنی ڈالیں گے،  سینئر صحافی عامر ضیاء اور علی خضر بھی تقریب سے خطاب کریں گے،  تقریب کے آخر میں کلیدی خطاب کے لئے چئیرمین تحریک انصاف عمران خان حاضرین سے خطاب کریں گے ۔

تبصرے بند ہیں.