سلیم صافی سے متعلق نازیبا ٹوئٹ پر قاسم سوری ایف آئی اے طلب

23

اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے صحافی سلیم صافی سے متعلق نازیبا ٹوئٹ پرپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما قاسم سوری کو طلب کر لیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق نجی خبر رساں ادارے سے منسلک اینکرپرسن سلیم صافی نے گزشتہ دنوں ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ کو سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے خلاف درخواست جمع کرائی تھی۔
سلیم صافی کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ قاسم سوری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نازیبا اور غیر اخلاقی کمنٹ کئے، لہٰذا ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے اس معاملے پر قاسم سوری کو طلب کر لیا ہے اور انہیں 11 جنوری کو دن 11 بجے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

تبصرے بند ہیں.