ضمانت منظوری کے بعد بھی اعظم سواتی کی رہائی آج ممکن نہ ہو سکی

77

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءاور سینیٹر اعظم سواتی کی اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت منظور ہونے کے بعد بھی آج رہائی ممکن نہیں ہو سکی۔ 
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے 2 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی درخواست ضمانت منظور کی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا تحریری حکم نامہ تاحال جاری نہیں ہوا اور تحریری فیصلہ جاری نہ ہونے کے باعث ضمانتی مچلکے بھی جمع نہیں ہو سکے۔ 
ذرائع کے مطابق اعظم سواتی کیس کا تحریری حکم نامہ اور مچلکے اب کل جمع ہوں گے اور ضمانتی مچلکے جمع ہونے پر ٹرائل کورٹ اعظم سواتی کی رہائی کی روبکار جاری کرے گی۔ 
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے آج سینیٹر اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے انہیں فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ 

تبصرے بند ہیں.