قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس آج پھر ہوگا، معاشی اور سیکورٹی صورتحال پر اہم فیصلے متوقع 

18

 

اسلام آباد : قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس آج دوبارہ ہو رہا ہے۔ جمعہ کو ہونے والے اجلاس میں زیر غور آنے والی تجاویز پر اہم فیصلے متوقع ہیں۔

 

اجلاس وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایوان وزیر اعظم میں ہوگا ۔ عسکری اور سول حکام شرکت کریں گے ۔ حساس اداروں کے حکام ملک کی مجموعی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔

 

ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی ملکی معیشت اور سلامتی پر واضح گائیڈ لائن کی منظوری دے گی ۔ دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائیوں کی منظوری بھی لی جائے گی۔ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے نیا آپریشن پلان بھی پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

تبصرے بند ہیں.