دوسرا ٹیسٹ ، نیوزی لینڈ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ 

7

 

کراچی : پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی ٹیم میں حسن علی اور نسیم شاہ کی واپسی ہوئی ہے۔

 

کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان ٹم ساؤتھی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ ان کا کہنا ہے کہ اچھی کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور یہ میچ جیتنے کی کوشش کریں گے۔

 

کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ اگر ہم ٹاس جیتتے تو ہم بھی پہلے بیٹنگ کرتے۔ پاکستانی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ نعمان علی اور وسیم جونیئر کی جگہ نسیم شاہ اور حسن علی کو کھلایا گیا ہے۔

 

پاکستانی ٹیم

امام الحق، عبداللہ شفیق، شان مسعود ، بابر اعظم ، سعود شکیل، سرفراز احمد، آغا سلمان، حسن علی، نسیم شاہ، میر حمزہ اور ابرار احمد

 

نیوزی لینڈ کی ٹیم

ٹام لیتھم ، ڈیون کونوے، کین ولیم سن، ہینری نکولس، ڈیرل مچل ، ٹام بلنڈل، مائکل بریسویل، ٹم ساؤتھی ، آئش سودھی، میٹ ہینری اور اعجاز پٹیل

تبصرے بند ہیں.