پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل شروع ہوگا 

18

 

کراچی : پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کل شروع ہو رہا ہے۔ پہلا میچ ڈرا ہوگیا تھا۔

 

کراچی کے نیشنل بینک کرکٹر ارینا میں شیڈول میچ میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے شائقین کرکٹ کا داخلہ مفت کرنے کا اعلان کردیا۔

 

پی سی بی کے مطابق دوسرے ٹیسٹ میچ کیلیے شائقین کرکٹ کا اسٹیڈیم میں داخلہ مفت ہوگا۔ مفت میچ یکھنے کی سہولت پریمیئم اور جنرل انکلوژرز کے لیے ہوگی۔

 

کرکٹ میچ دیکھنے کے لئے آنے کے خواہشمندوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے ساتھ قومی شناختی کارڈ یا ب فارم لائیں۔

 

تبصرے بند ہیں.