سال 2023ء کا دنیا بھر میں پُرجوش خیرمقدم، آتش بازی کے شاندار مظاہرے

31

لندن: سال 2023ء کا دنیا بھر میں پُرجوش خیرمقدم ، آتش بازی کے شاندار مظاہرے ، لندن میں ڈرونز کی مدد سے تصویر بنا کر آنجہانی ملکہ ایلزبتھ کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔

 

سال نو کا آغاز نیوزی لینڈ سے ہوا ، آکلینڈ شہر کے اسکائی ٹاور میں شاندار آتش بازی کی گئی ۔ آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں بھی نئے سال کا بے مثال استقبال کیا گیا ۔ ہاربر برج پر روشنیوں کے فوارے پھوٹ پڑے ۔ جنوبی کوریا میں بھی سال نو کا جشن دیدنی تھا ، منچلوں نے موسیقی کی دھنوں پر نئے سال کا استقبال کیا ۔

 

یواے ای کے برج الخلیفہ پر آتش بازی اور لیزر لائٹ کا شاندار مظاہرہ کیا گیا ۔ عالمی سطح کی شخصیات کی تصاویر بنا کر ان کی خدمات کو سراہا گیا ۔

 

نئے سال کا جشن ایشیا سے ہوتا ہوا یورپ میں داخل ہوا تو برطانیہ کا دارالحکومت لندن بھی آتش بازی سے جگمگا اٹھا ۔ فرانس میں خوشبوؤں کے شہر پیرس میں آتش بازی نے شرکاء کو مسحور کیا ۔ رات کے وقت دن کا گماں ہونے لگا ۔

 

امریکا اور کینیڈا میں بھی جشن کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ۔

 

 

 

تبصرے بند ہیں.