عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں لیکن اسلام آباد میں آج انتخابات کرانا ممکن نہیں تھا ،طارق فضل چودھری

15

اسلام آباد :مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چودھری کا کہناہے ہم عدالت کے حکم کا احترام کرتے ہیں لیکن اسلام آباد میں آج انتخابات کروانا ممکن نہیں تھا۔

 

طارق فضل چودھری کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا  تھا کہ وفاقی حکومت نے  عدالت میں  اپیل دائر کردی ہے،عدالت کا فیصلہ سر آنکھوں پر  لیکن انتظامات مکمل نہ ہونے کی وجہ سے آج اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنا پڑئے ہیں ۔

 

طارق فضل چودھری کا کہنا  تھا کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے ایک ہزار پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں، ایک پولنگ  اسٹیشن پر اسٹاف سمیت 20سے 25 افراد درکار ہیں، پولنگ کا سامان اور سیکورٹی کے انتظامات ایک دن میں ممکن نہیں تھے ،آئیندہ عدالت کے فیصلے پر من وعن عمل  کریں گے  ۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر جھوٹا پراپیگنڈ ہ کر رہی ہے ، یہ پہلے ادروں کو گالیاں دیتے ہیں پھر کہتے ہیں ادروں کا احترام کرتے ہیں ۔

 

طارق فضل چودھری نے کہا پی ٹی آئی کے دور حکومت میں بلدیاتی نظام ختم ہوگیا تھا تو انہوں نے الیکشن کیوں نہیں کروائے ، پی ٹی آئی نے  انتخابات ملتوی کئے ہیں،  پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت آتے ہی سب سے پہلے بلدیاتی اداروں کو ختم کیا گیا ،اب ان کے لوگ پولنگ اسٹیشنز کے باہر کھڑے رو رہے ہیں ، پی ٹی آئی کو کہتا ہوں رونے دھونے سے کچھ نہیں ہوگا ہمت ہے تو میدان میں آئے ۔

 

تبصرے بند ہیں.