دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے بعد بندرگاہوں کی سیکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایت

11

کراچی: کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) نے ملک میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے بعد مختلف بندرگاہوں کے صارفین اور آپریٹرز کو ایس او پیز کے مطابق اپنے احاطے کی سیکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایت کی ہے۔ 
کراچی پورٹ ٹرسٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں دہشت گردوں کی حالیہ کارروائیوں کے بعد کراچی بندرگاہ جیسی حساس تنصیب کی سیکیورٹی مزید سخت کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی بندرگاہ پر پورا سال مختلف اقسام کی مشقیں اور دیگر سرگرمیاں جاری رہتی ہیں اور اسی حوالے دے ایس او پیز کے تحت بندرگاہ کی حدود میں حفاظتی انتظامات مزید بڑھا نے کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سیکیورٹی اداروں کی جانب سے ملک کے بڑے شہروں میں حساس ائیرپورٹس، ریلوے سٹیشنز سمیت دیگر حساس مقامات پر بھی سیکیورٹی ہائی الرٹ کر رکھی ہے۔ 

تبصرے بند ہیں.