وزیراعظم شہباز شریف کاضلع کرم کے شہدا کو خراج عقیدت

9

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کرم میں دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی پر پاک آرمی کو خراج تحسین اور ضلع کرم کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کرم میں دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی پر پاک آرمی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے شہید صوبیدار شجاع محمد، نائیک محمد رمضان، سپاہی عبدالرحمان کو شجاعت و بہادری پر سلام پیش کیا۔ 
وزیراعظم شہبازشریف نے شہدا کے لواحقین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہدا کے بلند درجات اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ 
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف آہنی عزم اور ثابت قدمی کےساتھ آگے بڑھتے رہیں گے، پاکستان کی سلامتی کو چیلنج کرنے والوں کو کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، قوم کی دعائیں اپنی بہادر افواج کے ساتھ ہیں۔ 

تبصرے بند ہیں.