پاک بحریہ دشمن کی جارحیت کا دندان شکن جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے: چیف آف دی نیول سٹاف 

20

کراچی: چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کہا ہے کہ پاک بحریہ دشمن کی کسی بھی جارحیت کا دندان شکن جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اور خطے میں سمندری تحفظ، گوادر پورٹ اور سی پیک کی سکیورٹی میں انتہائی اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کی سالانہ فلیٹ ایفی شنسی پریڈ سال 2022 کا کراچی میں انعقاد ہوا جس میں چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے اور انہوں نے پاکستان نیوی فلیٹ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ 
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مہمان خصوصی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے یونٹس کو اعزازی شیلڈز سے نوازا اور فرائض کی انجام دہی میں فلیٹ یونٹس اور افسران کے جذبے کو سراہا۔ 
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ خطے میں سمندری تحفظ، گوادر پورٹ اور سی پیک کی سکیورٹی میں انتہائی اہم کردار ادا کر رہی ہے، پاک بحریہ دشمن کی کسی بھی جارحیت کا دندان شکن جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، دشمن کی آبدوزوں کا سراغ لگانا پاک بحریہ کی اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا ثبوت ہے۔ 

تبصرے بند ہیں.