امریکہ میں موبائل فون  میں ٹِک ٹاک انسٹال کرنے پر پابندی عائد

11

واشگنٹن :امریکی کانگریس نے  اراکین اسمبلی اور کانگریس کے  ملازمین  کے زیرِ استعمال سرکاری موبائل فون  میں ٹِک ٹاک ایپلی کیشن  انسٹال کرنے پر پابندی لگا دی۔

 

اسمبلی کے انتظامی ڈائریکٹر آفس نے پابندی کے نئے قانون سے اسمبلی ممبران اور ملازمین کو آگاہ کردیا ہے ،اعلامیہ کے مطابق”سائبر سکیورٹی آفس ٹِک ٹاک ایپلی کیشن کو ہائی سکیورٹی رِسک قبول کرتا ہے لہٰذا سرکاری موبائل فونز  پر  فی الوقت ٹک ٹاک ایپلی کیشن  کو ختم کرنا ضروری ہے ،ٹک ٹاک انتظامیہ نے ستمبر میں امریکی سینٹ کو آگاہ کیا تھا کہ چینی حکومت کو اس ایپلی کیشن کے ڈیٹا تک رسائی حاصل نہیں ہے۔

تبصرے بند ہیں.