ٹیکنو کریٹ سیٹ اپ کیلئے اسٹیبلشمنٹ نے ہم سے رابطہ کیا نہ پی ٹی آئی سے کیا: وزیر داخلہ

43

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ٹیکنوکریٹ سیٹ اپ کے حوالے سے اسٹیبلشمنٹ نے ہم سے رابطہ کیا ہے اور نہ ہی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے رابطہ کیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کا یہ بیانیہ بنانے کا مقصد صرف سیاسی عدم استحکام پیدا کرنا ہے۔ 
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان روز نئی کہانی گھڑتے ہیں، ڈھائی سال کیلئے ٹیکنوکریٹ حکومت لانے کا کوئی پیغام نہیں دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ادارے نے پوری قوم کے ساتھ کمٹمنٹ کی ہے کہ وہ غیر سیاسی رہیں گے ، اب جو ہوگا وہ آئین کے مطابق ہوگا۔

تبصرے بند ہیں.