وزیراعظم کی آڈیو لیکس کے معاملے میں ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا

16

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کی آڈیو لیکس کے معاملے میں ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے جو وزیراعظم کے سٹاف میں سے تھا۔ 
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی آڈیولیکس میں ملوث وزیراعظم ہاو¿س کے سابق ملازم کو تحویل میں لے لیاگیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تحویل میں لیا جانے والا شخص وزیراعظم کے سٹاف میں سے تھا جبکہ حراست میں لئے گئے شخص سے مزید تحقیقات کیلئے کمیٹی بھی قائم کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ رواں سال ستمبر اور اکتوبر کے مہینے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعظم شہباز شریف کی آڈیوز لیک ہوئی تھیں۔

تبصرے بند ہیں.